نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس فائرنگ میں ایک شخص زخمی، چیکنگ کے دوران اہلکاروں پر حملہ کی کوشش، تین افراد گرفتار (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے حیدرآباد میں انتہائی مصروف ترین علاقہ نامپلی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی رات دیر گئے نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب چیکنگ کے دوران چار مشکوک افراد کی نشاندہی کی۔ پولیس نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو ایک شخص نے کلہاڑی سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک اور شخص نے پتھروں سے حملہ کردیا۔ پولیس ٹیم نے اس وقت فائرنگ کردی جب ایک شخص فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، دو دیگر حملہ آوروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ وہیں ایک اور شخص فرار ہونے میں کامیاب رہا، جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ فائرنگ میں زخمی شخص کو علاج کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/sudhakarudumula/status/1811619675060732234

یہ چاروں سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس اس بات کا بھی پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ انہوں نے پولیس پر حملہ کیوں کیا؟۔ تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ یہ چاروں ڈاکو ہیں۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہ۔
https://x.com/jsuryareddy/status/1811631896335646815

ایک اور اطلاع کے مطابق دو ملزمان کی شناخت انیس اور راج کے طور پر ہوئی ہے جن کا اترپردیش سے تعلق بتایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں