عمان کی شیعہ مسجد میں مجلس کے دوران فائرنگ، ایک ہندوستانی سمیت 9 افراد ہلاک

(ایجنسیز) سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک ہندوستانی، 4 پاکستانی سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 50 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

عمانی سیکیورٹی حکام کے مطابق مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد میں فائرنگ کرنے والے 3 حملہ آوروں کو مار دیا گیا۔ میڈیا رپوٹ کے مطابق حملہ میں پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے وقت شیعہ مسجد میں مجلس عزا چل رہی تھی جس میں تقریباً 700 افراد موجود تھے۔

مسقط میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کےلیے الرٹ جاری کیا اور آج کے لیے تمام ویزہ سروسز منسوخ کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں