بنگلہ دیش میں طلبا کے پرتشدد احتجاج میں 100 سے زیادہ ہلاکتوں کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹا سسٹم پر عملدرآمد پر روک لگادی

(ایجنسیز) بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پر بھرتی سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد پر روک لگادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا۔
بنگلادیش میں طلبا کی سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہروں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور طلبا کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکا لیکن کوٹہ سسٹم مکمل ختم نہیں کیا۔ یاد رہے گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔
ڈھاکہ کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، پرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 150 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں