دلسکھ نگر بم دھماکہ کیس کے مجرم سید مقبول زبیر کا انتقال

حیدرآباد (دکن فائلز) دلسکھ نگر بم دھماکہ 2013 کیس کے سزا یافتہ مجرم سید مقبول عرف زبیر کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 44 برس کے تھے۔ مقبول کا تعلق مہاراشٹرا کے ناندیڑ سے تھا انہیں 2013 دلسکھ نگر بم دھماکہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بم دھماکہ میں 18 افراد ہلاک اور 130 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ مقبول ممنوعہ دہشت گرد انڈین مجاہد کےلے کام کرتا تھا۔ مقبول کو انڈین مجاہدین کے بانی اعظم غوری کا قریبی معاون بھی سمجھا جاتا تھا۔ مقبول کا 30 روز قبل دل کا آپریشن بھی ہوا تھا جس کے بعد مقبول کے گردے فیل ہوگئے تھے۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد چرلہ پلی جیل حکام نے دو روز قبل مقبول کو گاندھی اسپتال منتقل کیا تھا تاہم آج صبح سید مقبول زبیر نے آخری سانس لی۔
مقبول کو اکتوبر 2023 میں این آئی اے عدالت نے دلسکھ نگر بم دھماکہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد انہیں دہلی کی سنٹرل جیل میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم نومبر 2023 میں ایک ٹرانزٹ وارنٹ کے ذریعہ چیرلہ پلی جیل منتقل کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں