حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، بیشتر کو صیہونیوں نے مار گرایا

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ایران نواز گروپ حزب اللہ نے آج اتوار کی صبح شمالی اسرائیل پر درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملہ جنوبی لبنان میں “شہریوں” کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی طرف سے داغے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ یہ واقعات ایک ایسے وقت میں رونما ہوئے ہیں جب دوسری طرف حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ “جنوبی دیہاتوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں، خاص طور پر کفر کیلا اور دیر سریان کے دیہاتوں کو نشانہ بنانے اور شہریوں کے زخمی ہونے کے جواب میں اس نے ایک نئے علاقے “بیت ہلیل پر میزائلوں سے بمباری کی۔ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے لبنان سے داغے گئے زیادہ تر میزائلوں کو روک دیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے اس سے قبل ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری سے “چھ شہری” زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں