(ایجنسیز) عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیداروں نے راکٹ حملہ کی تصدیق کردی۔ حملہ عراق میں واقع الاسد ایئربیس پر ہوا ہے جو امریکہ کے قبضہ میں ہے۔
امریکی ایئربیس پر 2 کٹیوشا راکٹ فائر کیے گئے، جن میں سے ایک راکٹ بیس کے اندر آکر گرا تھا جبکہ حملے میں کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق حملہ میں 7 امریکی زخمی ہوئے ہیں، امریکی حکام کی جانب سے حملہ میں ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔