مکار صیہونیوں نے مسجدالاقصیٰ کے امام پر 6 ماہ کے لئے بیت المقدس میں داخلہ پر پابندی لگادی

حیدرآباد (دکن فائلز) اسرائیل نے مسجدالاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صابری پر 6 ماہ کے لئے بیت المقدس میں داخلے پر پابندی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکار صیہونیوں نے قبل ازیں شیخ عکرمہ صابری کے مسجدالاقصیٰ میں داخلہ پر 8 اگست تک پابندی عائد کی تھی تاہم اب اسرائیل نے صابری پر 6 ماہ کےلئے مسجد الاقصیٰ میں داخلہ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

اس سے پہلے شیخ عکرمہ صابری کو 2 اگست کو حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد صیہونی فورسز نے انہیں رہا کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں