رنگاریڈی جوائنٹ کلکٹر اور سینئر اسسٹنٹ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑے گئے

حیدرآباد (دکن فائلز) اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے رنگاریڈی ڈسٹرکٹ جوائنٹ کلکٹر بھوپال ریڈی اور سینئر اسسٹنٹ مدن موہن ریڈی کو رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ لیا۔ جے متیم ریڈی کی جانب سے شکایت کرنے کے بعد اے سی بی نے کاروائی کرتے ہوئے جوائنٹ کلکٹر اور سینئر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔

اراضی سے متعلق ایک معاملہ میں عہدیداروں نے متاثرہ سے 8 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ سینئر اسسٹنٹ مدن موہن ریڈی کط کار میں متاثرہ سے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے اے سی بی عہدیداروں نے پکڑ لیا جبکہ اس نے بتایا کہ اس نے جوائنٹ کلکٹر کے کہنے پر یہ رقم لی ہے۔

اے سی بی حکام نے جوائنٹ کلکٹر کو مدن موہن ریڈی کو رنگے ہاتھ رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرنے کے بعد ناگول میں واقع ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لی گئی جس میں 16 لاکھ روپئے نقد اور اہم دستاویزات کو ضبط کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں