(ایجنسیز) فلسطینی والد اپنے جڑواں بیٹوں کا برتھ سرٹیفکیٹ لینے گئے تھے کہ اس دوران گھر پر اسرائیل نے بم برسادیئے۔اسرائیلی حملہ میں دووں نوزائیدہ شہید ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، تازہ بمباری میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ پٹی کے شہر دیر البلاح میں اسرائیلی بمباری میں 2 نوزائیدہ جڑواں بچے بھی شہید ہوئے۔ دیر البلاح کے مشرق میں واقع القستال ٹاورز کا رہائشی گزشتہ روز پیدا ہونے والے اپنے جڑواں بیٹوں کے برتھ سرٹیفکیٹ لینے گیا۔ لیکن پیچھے سے اس کے گھر پر اسرائیلی فوج کا حملہ ہوا اور اس کے جڑواں بچے شہید ہوگئے۔
والد جیسے ہی واپس گھر آیا تو بچوں کے شہید ہونےکی خبر سن کر غم سے نڈھال ہوگیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔ جڑواں بچوں کے والد نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی پیدائش کی خوشی منانے کا بھی وقت نہیں ملا، ان بچوں کا کیا قصور تھا۔