بیروزگار نوجوان کےلئے ضروری اطلاع، حیدرآباد کے نامپلی میں ’میگا جاب میلہ‘

حیدرآباد (دکن فائَز) حیدرآباد کے بے روزگاروں کے لیے خوشخبری.. 20 اگست بروز منگل کو نامپلی میں میگا جاب میلہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ میلہ میں دسویں جماعت سے ڈگری اور پی جی مکمل کرنے والے بیروزگار نوجوان شرکت کرکے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ فارما، ہیلتھ، آئی ٹی اور بینکنگ سیکٹر کی بڑی کمپنیاں میلہ میں حصہ لے رہی ہیں۔

نامپلی کے ریڈ روز پیلس فنکشن ہال میں منعقد ہونے والے اس میگا جاب میلے میں بیروزگار نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کرکے روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ منتظمین نے نوجوانوں سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے۔ نوجوان تعلیمی قابلیت و دیگر سرٹیفیکٹس کے علاوہ اپ ڈیٹ ریزیومس کے ساتھ شرکت کریں۔مزید تفصیلات کےلئے فون نمبر 8374315052 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں