حیدرآباد: سڑکوں پر کرنسی نوٹوں کی بارش کرنے والے یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) لوگ مشہور ہونے کےلئے کیا کیا کرتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حیدرآباد میں ایک یوٹیوبر نے ریل بناکر مشہور ہونے کےلئے متعدد سڑکوں پر نوٹوں کی بارش کردی۔ اس اسٹنٹ کی وجہ سے سڑک جام ہوگئی اور سنگین حادثہ کا خطرہ لاحق ہوگیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ایک حیدرآبادی یوٹیوبر نے ریل بنانے کےلئے کوکٹ پلی کی متعدد سڑکوں پر کرنسی نوٹوں کے بنڈل کو ہوا میں اڑادیا، جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا‘۔ مصروف ترین سڑکوں پر اس طرح کی حرکت سے سنگین حادثہ کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

پولیس نے شہر کی مصروف سڑکوں پر ہوا میں کرنسی نوٹ اڑانے کی وجہ سے ٹریفک مسائل پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس اسٹنٹ کا مقصد سوشل میڈیا پر فالوورس بڑھانا تھا لیکن اس طرح کی حرکت کرنے پر پولیس نے یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یوٹیوبر کی شناخت پی ہرشا کے طور پر کی گئی۔ اس نے ریل (ویڈیو) بنانے کےلئے کوکٹ پلی کی سڑکوں پر کرنسی نوٹوں کے بنڈل کو ہوا میں اڑادیا۔ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد لوگوں نے اس پر سخت تنقید کی تھی اور پولیس سے یوٹیوبر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں