حیدرآباد کا نیلوفر ہسپتال مریضوں سے بھر گیا! ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز کی کمی، حکومت سے فوری توجہ دینے کا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں بچوں کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال نیلوفر ہسپتال ہے۔ حیدرآباد کے بازار گھاٹ علاقہ میں واقع نیلوفر ہسپتال موسمی امراض کی وجہ سے مریضوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی وارڈ مریضوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے بیڈز کی کمی ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز کی کمی کے باعث چھوٹے بچوں کے والدین فرش پر بیٹھ کر علاج کرانے کےلئے مجبور ہیں جبکہ ایک بیڈ پر تین مریض بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں کچھ فوٹوز وائرل ہورہی ہیں۔

تلگو سکرائب نے ایکس پر فوٹوز کو شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک بیڈ پر تین مریض ہیں۔ یہ منظر ایمرجنسی وارڈ کا بتایا جارہا ہے۔ کچھ دنوں میں ہسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ بچے وائرل بخار میں مبتلا ہیں۔

https://x.com/TeluguScribe/status/1826864253669679468

لوگوں نے حکومت سے اس جانب فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت اور وزیر صحت سے نیلوفر ہسپتال میں بہتر خدمات کےلئے اور ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز میں اضافہ کےلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں