تلنگانہ میں ڈینگو اموات پر کے ٹی آر کا اظہار تشویش، ریاست میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرنے کا کیا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز) ریاست میں ڈینگو سے ہونے والی اموات پر بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راماراؤ نے تشویش ظاہر کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ڈینگو سے ہونےوالی اموات سے انکار کررہی ہے۔ لیکن میڈیا میں اس تعلق سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔ اُنہوں نے بتایاکہ کاماریڈی میں ایک ہی دن میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

https://x.com/KTRBRS/status/1827180283055005933

کے ٹی آر نے بتایاکہ عوام کی شکایت ہے کہ سرکاری دواخانوں میں خاطرخواہ ادویات دستیاب نہیں ہے اور ایک بستر پر تین تین مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت کو اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ کے ٹی آر نے چیف سکریٹری شانتی کماری سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کریں۔

بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی آر نے ایکس (ٹویٹر) پلیٹ فارم کے ذریعہ ریاست میں ڈینگو کی بڑھتی ہوئی اموات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں ڈینگو سے کوئی اموات نہیں ہوئی ہیں۔ لیکن اخبارات میں ایک ہی دن میں ڈینگی سے پانچ افراد کی موت کی خبریں شائع ہوئیں۔ یہ ڈیٹا کون چھپا رہا ہے..؟ کیوں چھپا رہا ہے؟ KTR نے کہا۔ کئی ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین چار مریض ہیں اور ان کا علاج انتہائی تشویشناک ہے۔

اس تناظر میں کے ٹی آر نے ریاست کے چیف سکریٹری شانتی کماری سے کہا کہ وہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیں اور ریاست میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کریں۔ کے ٹی آر نے ٹویٹ کے ساتھ مختلف اخبارات میں ڈینگی سے ہونے والی اموات پر شائع ہونے والی خبروں کے تراشے بھی منسلک کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں