فاطمہ اویسی اسکول بلڈنگ کی امکانی انہدامی کاروائی پر اکبرالدین اویسی کا سنسنی خیز بیان (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے ہائیڈرا کی جانب سے بنڈلہ گوڑہ میں واقع فاطمہ اویسی اسکول کی شاندار عمارت کو امکانی طور پر منہدم کرنے سے متعلق خدشات کے درمیان سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ اکبرالدین اویسی نے اس خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا کہ ہائیڈرابنڈلہ گوڑہ میں فاطمہ اویسی اسکول و کالج کی بلڈنگ کو منہدم کردیا جائے گا۔

انہوں نے اسے چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ ’وہ چاہے تو دوبارہ مجھ پر گولیاں برسائیں لیکن ان عمارتوں کو منہدم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اکبرالدین اویسی نے کہا کہ انہوں نے یتیم اور غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے 12 عالیشان عمارتیں تعمیر کی ہیں۔ یہاں ہزاروں بچے مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں اور سینکڑوں خواتین کو ہنرمند بنایا جارہا ہے۔

اکبرالدین اویسی نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کی حفاظت اللہ اور رسول کریمﷺ کریں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ نیکی اور خیر کے کاموں میں رکاوٹیں کیوں پیدا کی جارہی ہیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں