تلنگانہ وقف بورڈ کا جرات مندانہ اقدام، متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف قرارداد منظور

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ وقف بورڈ نے جرات مندانہ اقدام کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے متنازعہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں قرارداد کو منظوری دے دی ہے۔ وقف بورڈ کے ارکان کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر متنازعہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مجوزہ بل سے وقف اداروں کو نقصان پہنچے گا۔ وقف بورڈ کے ریاستی چیئرمین عظمت اللہ حسینی نے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔ جبکہ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کے علاوہ دیگر ارکان اجلاس میں موجود تھے۔

تلنگانہ وقف بورڈ ملک بھر میں پہلا بورڈ بن گیا جہاں مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے متنازعہ وقف بل کو مسترد کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں متنازعہ بل کو بورڈ کی خودمختاری کےلے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے وقف کو بھاری نقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں