سفید راشن کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کے خواہشمندوں کے لئے خوشخبری، ریونت ریڈی نے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

حیدرآباد (دکن فائلز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ ریاست بھر میں 17 ستمبر سے دس دن تک پبلک ایڈمنسٹریشن پروگرام (پرجا پالنا) کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران نئے سفید راشن کارڈ اور ہیلتھ کارڈس کےلئے درخوساتیں وصول کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے ایک عرصہ سے سفید راشن کارڈ بنوانے کے خواہشمند غریب افراد کےلئے خوشخبری دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹریٹ میں محکمہ طب و صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ایڈمنسٹریشن کا دوسرا دور ستمبر کے مہینے میں دس دنوں کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ راشن کارڈ کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کے لیے ضروری تفصیلات جمع کی جاسکیں۔ عہدیداروں کو فیلڈ لیول پر عملہ کو تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 28 دسمبر تا 6 جنوری تک منعقدہ پبلک ایڈمنسٹریشن پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6 ضمانتوں کے لیے ریاست بھر میں 1.25 کروڑ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

ریونت ریڈی نے گوشہ محل میں تعمیر کئے جانے والے نئے عثمانیہ اسپتال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 50 سال کی ضروریات کو نظر میں رکھتے ہوئے ہسپتال تعمیر کیا جائے۔ سڑکوں کو ملانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے تاکہ مستقبل میں ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں