فاطمہ اویسی کالج بلڈنگ کے امکانی انہدام پر ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ کا بیان

حیدرآباد (دکن فائلز) ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ نے فاطمہ اویسی کالج اور ملاریڈی کالج کی امکانی انہدامی کاروائی سے متعلق بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف ٹی ایل پر تعمیر کسی بھی ڈھانچے کو گرادیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر تالابوں پر تجاوزات کو بغیر کسی نوٹس کے ہٹادیا جائے گا اور کسی بھی صورت میں ہائیڈرا سیاسی اثر یا طاقت کے آگے نہیں جھکے گا۔

رنگناتھ نے کہا کہ ہائیڈرا، اویسی یا ملاریڈی کو نہیں دیکھے گا۔۔۔ لیکن طلباء کے مستقبل کے بارے میں ضرور غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں پر قبضہ کرکے کالج بنانا غلط حرکت ہے لیکن چونکہ طلبا کا مستقبل بھی انتہائی اہم ہے، اس لئے ایسے کالجس کو کچھ وقت ضرور دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی اثر و رسوخ اور سیاسی فریق سے بالاتر ہو کر کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔ یہاں تک کہ اگر ایف ٹی ایل علاقہ میں کوئی مذہبی مقام بھی ہوتو اسے منہدم کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 18 مقامات پر تجاوزات کو ہٹادیا گیا اور 43 ایکڑ سرکاری اراضی کو حاصل کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ بی جے پی ارکان خاص طور پر ملعون راجہ سنگھ اور مادھوی لتا کی جانب سے فاطمہ اویسی کالج کے خلاف شکایت کی جارہی ہے۔ ایسے لوگ ہائیڈرا معاملہ پر بھی اپنی فرقہ وارانہ سیاست کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں