مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران نماز کی ادائیگی کا روح پرور منظر (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے علاوہ دیگر شہوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مکہ معظمہ میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرین نے مسجد الحرام میں نماز مغرب بارش کے دوران ادا کی اور اللہ رب العزت کے حضور دعائیں مانگیں۔ اس دوران کعبے کی چھت سے پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گرتا رہا، ’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے، اس سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصہ میں گرتا ہے۔

یاد رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے، تاکہ آنے والے زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں