تلنگانہ میں شدید بارش کا سلسلہ جاری، حیدرآباد کے تمام اسکولوں میں 2 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، وجئے واڑہ ہائی پر پانی جمع، کلکٹرس کو چوکس رہنے سی ایس شانتی کماری کی ہدایت

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہے گا۔ شدید بارش کی پیش قیاسی کے بعد حکومت نے 2 ستمبر کو حیدرآباد کے تمام اسکولوں میں تعلیل کا اعلان کردیا۔ وہیں عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک کوئی ضروری کام نہ ہو گھروں سے باہر نہ آئیں۔

محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع کےلئے ریڈ الرٹ جاری ہے جبکہ حیدرآباد کو ایلو الرٹ جاری کیا گیا۔ شدید بارش کی وجہ سے حیدرآباد۔وجئے واڑہ ہائی وے پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے حکام نے لوگوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ نلگنڈہ پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ نارکیت پلی کے بجائے متبادل راستہ اختیار کریں۔

چیف سکریٹری شانتی کماری نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی نقصان کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ریاست میں موسلادھار بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سی ایس نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کی۔

وہیں تلنگانہ ڈی جی پی نے ریاست کے تمام پولیس کمشنر دفاتر اور ایس پیز کو الرٹ کیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ضلع کلکٹرس کے ساتھ تال میل کے ساتھ کام کریں اور تمام کمشنریٹس اور ایس پی دفاتر میں کنٹرول روم قائم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں