حیدرآباد کے پرانے شہر میں 20 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران پرانے شہر کے حسن نگر علاقہ میں مسجد احمد خاتون کے قریب واقع آئس فیکٹری کے پاس ایک اژدھا پایا گیا، جس کی وجہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق راجندر نگر کے حسن نگر علاقہ میں مقامی لوگوں نے ایک 20 فٹ کے بڑے اژدھا کو دیکھا۔ علاقہ کے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ فوری طور پر سانپ پکڑنے والے حکیم میر شیخ علی کو اس کی اطلاع دی گئی۔ تاہم حکیم میر شیخ علی نے 20 فٹ بڑے سانپ کو پکڑ لیا اور جنگل کے علاقہ میں چھوڑ دیا۔ اژدھا کو پکڑنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ لوگوں نے حکیم میر شیخ علی کی تعریف کررہے ہیں جو گذشتہ 40 سالوں سے سانپوں کو پکڑ کر عوام کا تحفظ کررہے ہیں۔

وہیں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران اگر کہیں سانپ، مگرمچھ یا کوئی جنگلی جانور حیدرآباد میں نظر آئے تو فوری طور پر محکمہ جنگلات 1800 425 5364 کو اطلاع دیں۔ اگر گھروں میں سانپ گھس آئے تو فوری طور پر فرینڈز آف اسنیکس سوسائٹی سے 8374233366 رابطہ قائم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں