حیدرآباد (دکن فائلز) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کا ایک وفد نے پارٹی فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کی قیادت میں آج تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر جتیندر سے ملاقات کی اور جینور میں مسلمانوں کی املاک و مساجد پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
وفد میں شامل ملک پیٹ کے رکن اسمبلی احمد بن عبداللہ بلعلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جینور میں منصوبہ طریقہ سے پانچ مساجد اور مسلمانوں کی 60 دکانات پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ و آتشزنی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے ڈی جی پی سے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ڈی جی پی سے مطالبہ کیا کہ قبائلی خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش کرنے والے کے خلاف بھی سخت کاروائی کی اور ساتھ ہی ساتھ مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے، ہم نے تمام تفصیلات سے ڈی جی پی کو واقف کروایا ہے اور فوری کاروائی کی اپیل کی ہے۔


