حیدرآباد محکمہ تعلیم کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد، متعدد اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

حیدرآباد (راست) محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب 5 ستمبر بروز جمعرات یوم اساتذہ منایا گیا۔ اسی ضمن میں حیدراباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی اور بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کئی اساتذہ کو عطا کیے گئے ان میں اہم اساتذہ یہ ہیں سیف اللہ خان (ایس اے)گورنمنٹ ہائی سکول غازی پورہ، محترمہ نور جہاں (ایس اے) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دریچہ ماتا، محمد خواجہ گورنمنٹ ہائی سکول مغل پورہ نمبر 3، ایم اے متین گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلک نما ، انور فاطمہ گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی سکول چادرگھاٹ، سمینہ خاتون گورنمنٹ پرائمری اسکول تالاب میر جملہ، اصغری بیگم گورنمنٹ پرائمری اسکول زہرہ نگر، رئیسہ سلطانہ جی بی پی ایس عیدی بازار ان کے علاوہ اسرا فاطمہ، عبدالرحیم اور محمد عیسی کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تمام اساتذہ کو جو حیدراباد ڈسٹرکٹ میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کیے ہیں تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین کے قائدین محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو حیدراباد ، محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو حیدراباد، وجیہ الدین حامد اسوسیٹ پریزیڈنٹ، خواجہ خلیل احمد منڈل پریزیڈنٹ، ایم اے حفیظ فینانس سکریٹری، سیف اللہ منڈل پریسیڈنٹ، محمد ابراہیم منڈل جنرل سیکریٹری ،قیوم انور منڈل پریسیڈنٹ،سیدنوید اختر منڈل پریسیڈنٹ،ایم اے حمید،عزرہ فاطمہ ویمن سکریٹری، سید رحمت اللہ ہیڈ کوارٹر سیکرٹری، محمد علی وائس پریزیڈنٹ اور دوسرے قائدین نے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں