بڑی خبر: راجیہ سبھا میں بھی این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہوگئی! متنازعہ وقف ترمیمی بل کو لیکر ملک کے مسلمانوں میں خدشات

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو راجیہ سبھا میں بھی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیہ سبھا میں چھ نامزد اراکین کی حمایت کے بعد این ڈی اے کو ایوان بالا میں اکثریت حاصل ہوئی ہے جس سے یہ مانا جارہا ہے کہ مودی حکومت کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متنازعہ وقف ترمیمی بل کو منظور کرنے میں مدد ملے گی تاہم یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ این ڈی اے کی اتحادی پارٹیاں جیسے جے ڈی یو، تلگودیشم، نیشنلسٹ کانگریس کا موقف اس بل پر کیا رہے گا۔

حالیہ ضمنی انتخابات کے بعد راجیہ سبھا کی کل سیٹوں 234 سیٹوں میں بی جے پی کے اپنے 96 ارکان ہیں جبکہ چھ نامزد ارکان کے بعد تازہ طور پر راجیہ سبھا میں این ڈی اے 119 ارکان ہیں، جو نصف تعداد 117 سے صرف دو زیادہ ہیں۔

راجیہ سبھا میں این ڈی اے کو برتری حاصل ہونے کے بعد ملک کے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور متنازعہ وقف بل کو لیکر فکرمند ہیں۔ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں (تلگودیشم، جے ڈی یو، نیشنلسٹ پاری و دیگر) ہیں عین موقع پر پلٹ جائیں گی یا ایوان سے غیرحاضر ہوکر متنازعہ وقف ترمیمی بل کو منظور کرانے میں مودی حکومت کی مدد تو نہیں کریں گی؟؟؟؟

اپنا تبصرہ بھیجیں