Nirmal Lynching نرمل میں دو مسلم نوجوانوں پر حملہ، مفتی غیاث الدین رحمانی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء وفد نے زخمیوں کی عیادت کی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کے صدر مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی کی ہدایت پر جمعیت علماء نظام آباد کے صدر حافظ لئیق خان کی قیادت میں ایک وفد نے نرمل کے رامپور میں شرپسندوں کے حملہ میں زخمی ہوئے مسلم نوجوانوں سے ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی۔

وفد میں مفتی کلیم صدر جمعیت علماء،حافظ شیخ ابراہیم صدر جمیعت العلماء آرمور، مفتی عبد العلیم فیصل جنرل سکریٹری و دیگر ارکان شامل تھے۔ وفد نے نرمل کے گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچ کر رامپور ماب لیچنگ میں زخمی ہوئے دو مسلم نوجوان شیخ رفیع اور حبیب الدین کی عیادت اور مزاج پرسی کی۔

اس موقع پر وفد کی جانب سے ڈی سی پی سے فون پر رابطہ قائم کیا گیا اور ماب لنچنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران حافظ لئیق خان صدر جميعة العلماء نظام آباد، آل علماء و حفاظ یوتھ بورڈ ضلع نرمل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مولانا راشد خان قاسمی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈی آئی جی سے خاطیوں کی گرفتاری کا پرزور مطالبہ اور شہر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل۔

اپنا تبصرہ بھیجیں