حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ میں تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر کو چار ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے پارٹی سے منحرف ہونے والے ارکان سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اسپیکر کو 4 ہفتوں کے اندر اس سلسلے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چار ہفتوں کے بعد اس مسئلہ پر سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی جائے گی۔
پارٹی سے منحرم ہونے والے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی اپیل کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں کئی درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ یہ درخواستیں بی آر ایس اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے داخل کی گئیں۔
واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بی آر ایس پارٹی کے متعدد ایم ایل ایز نے پارٹی کو چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بی آر ایس سے منحرف ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں اریکاپوڈی گاندھی، بی کرشنا موہن ریڈی، دانم ناگیندر، گڈیم مہیپال ریڈی، کالے یادیا، کڈیم سری ہری، پوچارام سرینواس ریڈی، سنجے کمار، ٹی پرکاش گوڑ، ٹی وینکٹ راؤ شامل ہیں۔