حیدرآباد (راست) حیدرآباد کے تروملگیری منڈل کے مڈ فورٹ اسکول میں آج ایک شاندار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں حیدراباد سے تعلق رکھنے والے دیگر یونین کے قائدین اور 150 سے زائد اساتذہ نے آج سٹیٹ ٹیچرز یونین کی ابتدائی رکنیت حاصل کی اور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر اسٹیٹ ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر جناب محمد افتخار الدین نے TRTF سے STU میں شمولیت اخیتار کرنے والے قائدین جناب گڈوری شڈرک TRTF صدر ضلع حیدرآباد، شیلندر کمار، اسٹیٹ ایڈیشنل جنرل سکریٹری ،محمد نزیر الدین معتمد عمومی ضلع حیدرآباد، ہرا ناتھ منڈل پریسیڈینٹ، جی۔ سندر ، ہری کرشنا ، اندرا اسٹیٹ اسوسیٹ پریسیڈینٹ، سندر راو، اور دیگر اساتذہ کا تعارف پیش کیا اور یونین کی شاندار تاریخی کارناموں کا تزکرہ کیا۔
سابق ضلعی صدر جناب وحید اللہ حسینی نے اساتذہ اکرام کو یونین کے اصول و ضوابط اور کام کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حلف دلایا اور کہا کہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین کے دروازے ہر معلم کے لئے کھلے ہیں۔
اسٹیٹ ٹیچرز یونین کے ریاستی معتمد عمومی جناب سدا نندنم گؤڑ نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس ٹی یو وہ واحد یونین ہے جس نے پنشن سے لے کر خواتین کے لئے اسپیشل سی ایل کی منظوری تک ، ڈی اے سے پی آر سی تک اساتذہ اکرام کے تمام جائز حقوق حاصل کیے اور پچھلے کئی سالوں سے ان حقوق کا تحفظ بھی کر رہی ہے، غرض ہر جگہ یونین کا نام نمایاں ہے ، انہوں نے تیقن دیا کہ اساتذہ اکرام کے لئے بہت جلد دو ڈی اے منظور کرواے جائیں گے ۔
تمام نئے شامل ہونے والے یونین قائدین اور اساتذہ نے شال پوشی اور شمولیت کے لئے ریاستی و ضلعی قائدین سے اظہارِ تشکر کیا اور یونین کی ترقی اور اساتذہ اکرام کی خوشحالی کے لئے کامکرنے کا کے جزبے کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر اسٹیٹ ٹیچرز یونین کے ضلعی خازن جناب سید حبیب ،معتمد عمومی رام سبا راؤ ، محمد علی، کروناکر ریڈی،شاہد علی حسرت ، محمد عبدالقدیر ، بلانڈینا و دیگر اساتذہ اکرام موجود تھے۔