حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے علاوہ شہر حیدرآباد گنیش تہوار منایا جارہا ہے، اس دوران گنیش پلنڈالوں پر بھکتوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے، ایسے میں کچھ منچلے و آواراہ افراد خواتین کے ساتھ انتہائی نامناسب حرکتیں کررہے ہیں۔ اس بات کی شکایت موصول ہونے کے بعد ’شی ٹیم‘ میدان میں اتر گئی۔
تلنگانہ پولیس کی ’شی ٹیم‘ نے گنیش تہوار کے دوران خواتین کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرنے والے 285 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 285 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ شی ٹیم کے اہلکار کیمروں کے لیس ہوتے ہیں اور خواتین کے ساتھ غیرغلط حرکت کرنے والوں پر نہ صرف نظر رکھتے ہیں بلکہ ان کے حرکتوں کی ویڈیو بنائی جاتی ہے اس کے بعد ثبوت کے ساتھ ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1834992302139359619
پولیس نے کہا کہ غنڈوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اس طرح کی غیرمناسب شرمناک حرکتوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
حیدرآباد پولیس نے عوام سے اس طرح کے واقعات کی شکایت کرنے پر زور دیا تاکہ خواتین کے تحفظ کو یقنی بنایا جاسکے۔