نئے راشن کارڈ اور ہیلتھ کارڈ پر تلنگانہ حکومت کا بڑا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) حکومت نے راشن کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کے بارے میں اہم اعلان کیا ہے۔ ریونت ریڈی حکومت نے راشن کارڈ جاری کرنے کے عمل کے بارے میں ایک اہم اعلان کیا ہے، جس کا تلنگانہ میں کئی سالوں سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ وزیر اتم کمار ریڈی نے اعلان کیا کہ نئے راشن کارڈ کے لیے درخواست کا عمل اکتوبر میں شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے اہل افراد کو راشن کارڈس جاری کردیئے جائیں گے۔ ریاستی شہری سپلائی وزیر اتم کمار ریڈی نے اعلان کیا کہ تلنگانہ میں خط غربت (بی پی ایل) سے نیچے زندگی گزارنے والے اہل خاندانوں کو جلد ہی راشن کارڈ اور ہیلتھ کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ ان کارڈز کے لیے درخواستیں اکتوبر سے قبول کی جائیں گی۔

نئے راشن کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اتم کمار ریڈی نے کی جبکہ وزیر سرینواس ریڈی اور سیول سپلائی کمشنر چوہان نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں زیر التواء درخواستوں، راشن کارڈ کی تقسیم اور دیگر مسائل پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر اتم اور پی سرینواس ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ راشن کارڈ کا نیا طریقہ کار تیار کیا جارہا ہے۔ سفید راشن کارڈ کے لیے کون اہل ہوگا، اس کا فیصلہ اگلی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا مطالعہ کر رہے ہیں کہ دوسری ریاستوں میں راشن کارڈ کیسے دیئے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں