وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے گنیش وسرجن کے انتظامات کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست میں خاص طور پر شہر حیدرآباد میں گنیش نمرجن کے انتظامات اور نگرانی کا کمانڈ کنٹرول سنٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا۔ حیدرآباد کے کمشنر پولیس سی وی آنند اور دیگر سینئر پولیس عہدیادروں نے اس جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ سی وی آنند نے ریونت ریڈی کو بتایا کہ گریٹر حیدرآباد میں 733 سی سی کیمروں سے وسرجن کے عمل کی نگرانی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر چیف منسٹر نے تجویز پیش کی کہ ٹینک بنڈ کے ساتھ اہم منڈپوں اور تالابوں کی خصوصی نگرانی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نگرانی کے علاوہ ہر گھنٹے میں ایک بار کمانڈ کنٹرول سے ہدایات دے کر عملہ کو الرٹ کیا جائے۔ چیف منسٹر نے حساس علاقوں پر زیادہ توجہ دینے اور بلائنڈ سپاٹ اور ہاٹ سپاٹ کے حوالے سے ریکارڈ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وسرجن کے دوران کسی قسم کی مشکلات سے بچنے کے لئے نقائص سے پاک اقدامات کریں۔

سی ایم کے مشیر نریندر ریڈی، انٹیلی جنس چیف بی شیودھر ریڈی، حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند اور دیگر اعلیٰ پولیس عہدیداروں نے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں