حیدر آباد میں جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر ’میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ‘ کا انعقاد، عاشقان رسول (نوجوان مرد و خواتین) نے ایمانی جذبہ کے ساتھ اپنے خون کا عطیہ کیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) گذشتہ 15 سالوں سے حیدرآباد میں میلاد النبیﷺ کے موقع پر ’بلڈ ڈونیشن کیمپ‘ کا بڑے پیمانہ پر انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے جس میں سینکڑوں عاشقان رسول نوجوان مرد و خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنے قیمتی خون کا عطیہ کرتے ہیں تاکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو زندگی دی جاسکے۔

واضح رہے کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ افراد کو ہر تھوڑے دنوں میں خون کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان کے جسم پر خون بننے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے۔ اس مرض سے متاثرہ لوگوں کو آپ کے قیمتی خون سے زندگی مل سکتی ہے۔ اسی لئے ہر صحت مند شخص کو اپنے قیمتی خون کا عطیہ کرتے رہنا چاہئے۔

ہر سال تنظیم فوکس کی جانب سے میلاد النبیﷺ کے موقع پر میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ حیدرآباد میں منعقد کیا جاتا ہے۔ افضل گنج آصفیہ مسجد میں یہ کیمپ منعقد ہوتا ہے۔ فوکس کے صدر مولانا احسن بن محمد الحمومی و دیگر مسلم تنظیموں نے مسلم نوجوانوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں