حیدرآباد (راست) مبصر ایمان ‘ معتمد عالمی کاروانِ ادب ‘ دوحہ (قطر) کی اطلاع کے بموجب سیدہ شیما نظیرؔ (مرحومہ) دختر جناب سید شمشیر علی مسرت صاحب مرحوم ‘ معزز رکن عالمی کاروان ادب و سٹی سکریٹری(شعبہ توسیع و استحکام) جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد کی اچانک رحلت پر پُر امن اور معتبر ادب کے فروغ کی تحریک عالمی کاروانِ ادب کے زیر اہتمام 14’ ستمبر 2024 ‘ بروز ہفتہ کی شام آن لائن زوم پر ایک پراثر پر وقار تعزیتی و دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا-پروگرام کا آغاز انجنیئر برادر توفیق حسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جناب مظفر نایاب نے مہمانوں کا استقبال مختصر تعارف کے ساتھ کیا۔ممتاز دانشور و ادب نواز شخصیت محترم ابوعروج خلیل احمد نے پروگرام کی صدارت کی-مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب ظفر فاروقیؔ (ہند) – زوج مرحومہ سیدہ شیما نظیرؔ) اور فرزندان محترمہ سیدہ شیما نظیرؔ،جناب محمد نسیق الدین فاروقی (ہند) ‘جناب محمد نسیق الدین فاروقی (ہند)’جناب محمد بلیغ الدین فاروقی (ہند)’جناب محمد عبد الحلیم فاروقی (ہند) شریک اجلاس رہے۔
جبکہ جناب نظام الدین بدر فاروقی نظامی (ہند) مہمانِ اعزازی رہے۔آن لائن اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی زوم اپنی تنگ دامانی کا شکوہ کرنے لگا زوم کی گنجائش فل ہو گئی اور کئی متوقع متکلمین اور سامعین زوم میں شرکت سے قاصر رہے اور انہیں یو ٹیوب پر راست اجلاس کے مشاہدے پر اکتفا کرنا پڑا۔خطبہ استقبالیہ میں جناب مظفر نایاب (چیئرمین عالمی کاروان ادب) نے کہا کہ تعزیتی اجلاس مرحوم یا مرحومہ کے محاسن بیان کرنے، ان کی خدمات کے لئے کلمات تحسین پیش کرنے اور دعائے مغفرت کرنے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے، اس کار خیر کو بحسن و انجام دینے کے لئے حیدرآباد کی معروف شاعرہ و لکچرر محترمہ رعنا شیریں اور ریڈیو قطر کی مشہور پریزینٹر و معروف ادیبہ محترمہ عائشہ مجاہد کو مسند نظامت سنبھالنے کے لئے مدعو کیا۔دونوں ناظمین اجلاس نے بہت ہی باوقار طریقے سے اور عمدہ سلیقے کے ساتھ اجلاس کی کاروائی چلائی۔
ڈاکٹر حلیمہ یاسمین اور جناب مبصر ایمان نے شیما نظیر مرحومہ کا کلام خوبصورت ترنم میں پیش کیا۔یکے بعد دیگرے سب متکلمین بشمول رفقاء و رفیقات، مہمانانِ خصوصی مہمانِ اعزازی اور صدر اجلاس نے مرحومہ شیما نظیؔر کی دینی ملی سماجی اور ادبی خدمات ‘ اخلاق اور تعمیری فکر و عمل کو سراہا اور محترمہ کی اچانک رحلت کو ادبی اور تحریکی دنیا کے لئے عظیم نقصان قرار دیا اور مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ معروف ادبی شخصیت جناب مظفر نایاؔب نے قطعہء تاریخِ وفات پیش کیا۔
صدر اجلاس اور مہمانان کے علاوہ اس تعزیتی دعائیہ اجلاس میں بطور متکلم حصہ لینے والے خواتین و حضرات کے اسمِ یوں ہیں۔رفیقات (خواتین میں) محترمہ فریدہ نثار انصاری (قطر)،محترمہ ناہید طاہر (سعودیہ)،محترمہ رعنا شیریں ؔ (ہند)،محترمہ عائشہ مجاہد (قطر)،محترمہ نسرین شاکر (قطر) محترمہ ناصرہ خانم صاحبہ (سابقہ معاون سیکریٹری مرکز و سابق ریاستی ناظمہ تلنگانہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند)،محترمہ عالیہ گوہر (ہند) محترمہ سعادت جہاں پیکر(ہند)، محترمہ عطیہ سلطانہ (قطر)،محترمہ رفیعہ نوشین (ہند)،محترمہ شبانہ فردوس (ہند)،محترمہ فرزانہ فرح محتشم (ہند)،محترمہ سیدہ بازغہ خرم (ہند)،محترمہ امتہ المجیب بشریٰ (ہند)،محترمہ اسماء ثمرن،محترمہ رضوانہ رفعت (ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ)،محترمہ تسنیم فرزانہ،محترمہ رخسانہ نازنین،رفقاء (مرد حضرات میں)،جناب مظفر نایاب (قطر)،جناب عامر اعظمی (امارات)،جناب نعیم جاوید (سعودیہ)،ڈاکٹر افتخار شکیل (ہند)،جناب ریاض تنہا (ہند)،جناب ارشد شرفی (ہند)،جناب مبصر ایمان (قطر)،جناب منصور زکی (ہند)،جناب نظام الدین بدر فاروقی نظامی (ہند)،جناب ابو عروج خلیل، جناب محمد حسام الدین متین (سنیئر صحافی و نیوز اینکر) اور جناب فیاض بخاری۔تعزیتی کلمات اور دعائے مغفرت کے ساتھ جناب مظفر نایاب کے منظوم اظہار تشکر پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا-