چارمینار کے قریب گنیش جلوس کے دوران برقعہ پوش خاتون کی موجودگی سے حالات کشیدہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں گنیش کے مرکزی جلوس کے دوران چارمینار کے قریب آج کچھ منٹوں کےلئے سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق جب گنیش جلوس چارمینار کے قریب سے گذر رہا تھا تو اس وقت جلوس میں ایک مبینہ غیرمسلم خاتون برقعہ پہن کر اپنے عاشق کے ساتھ گھوم رہی تھی، اس دوران کچھ وقت کےلئے علاقہ میں تناؤ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون اور اس کے دوست کو وہاں سے ہٹادیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1836044117547086018

برقعہ پہنی خاتون کو ایک غیرمسلم دوست کے ساتھ گھومتا ہوا دیکھ کر مقامی نوجوانوں نے پوچھا تو خاتون نے بتایا کہ وہ مسلمان نہیں ہے اور خود کی شناخت چھپانے کےلئے برقعہ پہنی تھی۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد چوکسی میں اضافہ کردیا اور فوری طور حالات معمول پر آگئے۔

ایک اور اطلاع میں بتایا گیا کہ یہ جوڑا ہندو ہے اور اس کا تعلق ورنگل سے ہے۔ تاہم مقامی لوگوں نے برقعہ اور حجاب پہن کر جلوس میں شامل ہونے کو لیکر اعتراض کیا جس کے بعد انہیں وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ جوڑے سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

اس سلسلہ میں ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی تفصیلات دی گئیں۔

واضح رہے کہ مرکزی گنیش جلوس حیدرآباد کے پرانے شہر سے آج شام پرامن طور پر روانہ ہوگیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں