حیدرآباد میں گنیش وسرجن کا پرامن اختتام، پولیس کمشنر سی وی آنند کی پریس کانفرنس (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں گنیش وسرجن کا عمل پرامن طور پر ختم ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سال وسرجن کا عمل گزشتہ سال کے مقابلے تین گھنٹے پہلے مکمل کرلیا گیا۔ انہوں نے خیریت آباد گنیش اتسوا کمیٹی اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وسرجن میں تعاون کیا۔ ٹریفک کے پیش نظر تمام جنکشن اور فلائی اوور کو آج صبح 10:30 بجے کھول دیا گیا۔

حیدرآباد پولیس کمشنر نے بتایا کہ گنیش وسرجن کا عمل آج صبح 7 بجے تک ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم کچھ منڈپ کے منتظمین کے عدم تعاون کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ سال اتسو کے پہلے تمام منڈپوں کے منتظمین سے ملاقات کریں گے اور وسرجن کو وقت پر مکمل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس بار کئی گاڑیوں کے فیل ہونے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے وسرجن کے عمل میں تاخیر ہوئی۔

منصوبے کے مطابق خیریت آباد گنپتی کا وسرجن صبح 6.30 بجے شروع ہوا اور دوپہر 1.30 تک مکمل ہوا۔ سی پی نے گنیش کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم کے لاء اینڈ آرڈر افسران نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں