وقف بل کے خلاف حیدرآباد میں فلیش پروٹیسٹ، تحریک مسلم شبان کے کارکنوں نے جمعہ کی نماز کے بعد مساجد کے باہر پلے کارڈس کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا

حیدرآباد (پریس نوٹ) وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف آج صدر تحریک مسلم شبان محمد مشتاق ملک کی ایما پر موسیٰ رام باغ ٹی وی ٹاور، مغلپورہ مسجد صلاح الدین، یاقوت پورہ ریتی کی مسجد، مسجد عالمگیر وجئے نگر کالونی، بارکس، عنبرپیٹ کی مساجد کے سامنے آج بعد نماز جمعہ فلیش پروٹیسٹ (اچانک احتجاج) کیا گیا۔ جس میں عبدالحق قمر نائب صدر شبان، محمد محبوب، سید عمران، راشد خان کانگریس، دیانی بارکس و دیگر شبان کارکنان نے حصہ لیا۔

فلیش پروٹیسٹ کے دوران تحریک مسلم شبان کے کارکن وقف بل کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کارڈس آٹھوں میں تھامے ہوئے تھے۔ پلے کارڈس پر مساجد، درگاہوں، مدارس، قبرستانوں کی حفاظت سے متعلق نعرے بھی تحریر تھے۔

پلے کارڈس پر اس بل میں ترمیمات نہیں بلکہ اسکو مکمل واپس لینے کےلئے احتجاج کیا گیا۔ وقف بل ناقابل قبول، وقف بل کو ہم مکمل مسترد کرتے ہیں جیسے نعرے درج تھے۔

محمد مشتاق ملک نے کہا کہ احتجاجی جاری رہے گا اور اس کو ریاست بھر میں وسعت دی جائے گی۔ محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان نے آج جامع مسجد مارٹ پلی سکندرآباد میں خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں