کریمنگر میں برقعہ پوش خاتون پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا، کمسن بچہ اور ماں محفوظ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائل) تلنگانہ میں کریمنگر کے وارڈ نمبر 53 میں سڑک پر جارہی برقعہ پوش خاتون اور ان کے کمسن بیٹے پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برقعہ پوش خاتون اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ سڑک پر جارہی ہے، اچانک کتوں نے کمسن بچے پر حملہ کردیا، جب ماں نے بچانے کی کوشش کی تو کتوں نے خاتون اور ان کے کمسن بیٹے کی طرف آگے بڑھنے لگے، اس دوران خاتون اور بچہ سڑک پر گرجاتے ہیں۔ تاہم شور کی وجہ سے مقامی لوگ جمع ہوجاتے ہیں اور کتوں کو وہاں سے بھگا دیتے ہیں۔ اس طرح آوارہ کتوں کے حملہ میں خاتون اور بچہ محفوظ رہے۔

https://x.com/i/status/1837525626007261364

واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے علاقہ میں کتوں کی کثرت کو لیکر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ نگران وزیر نے فوری طور پر اس سلسلہ میں کاروائی کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بلدی و دیگر محکموں کو کاروائی کرتے ہوئے کتوں کو پکڑنے کی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں