حیدرآباد (دکن فائلز) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکار حیدرآباد میں تلنگانہ کے وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی کی رہائش گاہ، دفاتر کے علاوہ دیگر مقامات پر وسیع تلاشی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی کی جانب سے ریاستی وزیر ریونیو و ہاؤسنگ پی سرینواس ریڈی کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع رہائش گاہ پر ای ڈی کی تلاشی جاری ہے۔ آج صبح سے ہی ان کی رہائش گاہ پر تلاشی لی جارہی ہے اور ای ڈی ان کی دختر کی جوبلی ہلز میں واقع رہائش گاہ کی بھی تلاشی لے رہی ہے۔ ای ڈی سرینوار ریڈی کی رہائش گاہ کے علاوہ ان کے رشتہ داروں کے گھروں کی تلاشی بھی لے رہی ہے۔ ای ڈی نے حمایت ساگر کے فارم ہاؤس کا بھی معائنہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق ای ڈی نے دس ٹیموں میں تقسیم ہوکر تلاشی کارائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سرینواس ریڈی کو ای ڈی کی طرف سے جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نومبر 2023 میں تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل ان کی رہائش گاہوں پر بھی اسی طرح کی تلاشی لی گئی تھی۔ ریڈی نے ان چھاپوں کی مذمت کی تھی۔


