حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ ڈی ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سکریٹریٹ میں ڈی ایس سی کے نتائج جاری کئے۔ فی الحال ڈی ایس سی جنرل رینکنگ لسٹ جاری کی گئی ہیں۔ فہرست کل سے اضلاع کے لیے دستیاب ہوگی۔ سرٹیفکیٹ کی تصدیق اگلے ماہ کی جائے گی۔
تلنگانہ ڈی ایس سی کے نتائج کو
schooledu.telangana.gov.in
یا
https://tgdsc.aptonline.in
یا تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے سرکاری ویب سائٹس پردیکھا جا سکتا ہے۔ فی الحال نتائج میں صرف نمبر اور رینک ہیں.. ضلع واری.. میرٹ کم روسٹر کے مطابق منتخب امیدواروں کی فہرست ڈی ای اوز کو بھیجی جائے گی۔
سرٹیفکیٹس کی جانچ کے بعد، میرٹ کے مطابق امیدواروں کا اعلان عام درجہ بندی کی فہرست کی بنیاد پر کیا جائے گا اور امیدواروں کی فہرست کا اعلان ضلع کے لحاظ سے تحفظات کے مطابق 1:3 کے تناسب کے ساتھ کیا جائے گا۔ اس کے بعد 2629 اسکول اسسٹنٹ ، 727 لسانی پنڈتوں، 182 پی ای ٹی، 6508 ایس جی ٹی اور 220 اسکول اسسٹنٹ، 796 ایس جی ٹی کی جائیدادوں پر میرٹ اور تحفظات کی بنیاد پر بھرتی کی جائے گی۔
نتائج کے اجراء کے بعد، چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے گزشتہ دس برسوں میں صرف 7850 اساتذہ کی جائیدادوں کو پُر کیا، ان کی حکومت نے دس مہینوں کے اندر 11 ہزار سے زیادہ جائیدادوں پر بھرتی کی۔ سی ایم ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے عہد کی پابند ہے، وہ پہلے ہی تقرری کے احکامات دے چکے ہیں اور جلد ہی مزید ملازمتیں بھرتی کی جائیں گی۔