تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، پولیس نے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو منتشر کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) کونڈا سریکھا نے بی آر ایس کے سوشل میڈیا شعبہ پر الزام لگایا کہ اس کی جانب سے ان کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹ شیئر کی گئی جس سے خاتون وزیر کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کھونے کے غم میں بی آر ایس قائدین نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر کوئی کویتا کے بارے میں اس طرح کا تبصرہ کرے تو کیا کے ٹی آر اس کی حمایت کریں گے؟ کنڈا سریکھا نے خبردار کیا کہ خواتین کو ٹرول کرنا انتہائی خراب بات ہے۔

https://x.com/i/status/1840750009517531467

وہیں اس معاملہ پر آج ہنگامہ بھی دیکھا گیا جب کانگریس کے کارکنوں نے تلنگانہ بھون میں گھس کر احتجاج کرنے کی کوشش کی۔ تلنگانہ بھون پر اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب بی آر ایس کارکنوں نے کانگریس قائدین کو تلنگانہ بھون کا گھیراؤ کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔

کانگریس کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کا بی آر ایس قائدین پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے تلنگانہ بھون میں گھس کر احتجاج کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر دونوں پارٹیوں کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کیا اور حالات کو قابو میں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں