حیدرآباد: دن دہاڑےمسجد میں گھس کر مذہبی کتابیں چوری کرکے انہیں فروخت کرنے کی کوشش، ایک غیرمسلم شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے چھتری ناکہ علاقہ میں واقع مسجد میں ایک غیرمسلم شخص گھس پڑا اور وہاں رکھی مذہبی کتابیں اٹھاکر لے گیا اور مسجد کے قریب واقع ردی کی دکان میں بیچنے کی کوشش کی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دے دی، پولیس نے فوری طور پر وہاں پہنچ کر نشہ میں دہت شخص کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایس ایچ او چھتری ناکہ وی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ ’وہ شخص نشہ میں دھت تھا، ہم یہ تحقیقات کررہے ہیں کہ وہ مسجد میں کیوں داخل ہوا اور مذہبی کتاب کیوں جمع کی اور انہیں کیوں فروخت کرنا چاہتا تھا‘۔

واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد کندیکل گیٹ علاقہ میں کچھ دیر کےلئے کشیدگی پھیل گئی۔ مجلس کارپوریٹر فہد بن عبدالصمد نے بتایا کہ ’اس شخص کی شناخت یادگیری کے طور پر کی گئی ہے، وہ مغرب کی نماز سے قبل مسجد میں داخل ہوا اور وہاں موجود مذہبی کتابیں اٹھاکر مسجد کے قریب واقع ردی کی دکان میں بیچنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں