تلنگانہ کے 10 سے زائد آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو مرکز کا فرمان، آندھراپردیش میں رپورٹ کرنے کا حکم

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی حکومت نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 10 سے زائد آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو بڑا جھٹکا دیا، انہیں اس ماہ کی 16 تاریخ کے اندر آندھراپردیش میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور کیڈر کی تبدیلی کی درخواست کو بھی مسترد کردیا گیا۔ الاٹ شدہ کیڈر ریاستوں میں جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ ریاست کی تقسیم کے وقت اے پی کیڈر کے 12 افسران کو تلنگانہ منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک سینٹرل سروسز میں کام کررہے ہیں جبکہ سومیش کمار سمیت دو افسران ریٹائرڈ ہوگئے۔ باقی 9 میں پانچ آئی اے ایس افسران وکاتی کرونا، رونالڈ روز، امراپالی، وی پرساد اور ایم پرشانتی اور آئی پی ایس افسران انجنی کمار، ابھیشیک موہنتی اور ابھیلاش بِسٹ شامل ہیں۔ انہوں نے مرکز سے درخواست کی تھی کہ انہیں تلنگانہ کیڈر میں بھی رکھا جائے۔ تاہم مرکز نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان سبھی کو تلنگانہ سے آندھرا پردیش جانے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ تلنگانہ کیڈر کے آئی اے ایس افسران ایس ایس راوت، اننت رامو، سروجنا اور شیواشنکر کو بھی اے پی میں خدمات انجام دینے کی نوٹس موصول ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں