تلنگانہ میں ماب لنچنگ! درندوں کے ہجوم نے مسلم نوجوان کو بنایا تشدد کا نشانہ، فرقہ پرستانہ واقعہ میں عابد حسین شدید زخمی، اشرار کے خلاف پولیس کاروائی پر مسلمانوں کی نظر

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں ایک اور فرقہ وارانہ تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آصف آباد کے کاغذنگر میں ایک مسلم نوجوان کو درندوں کی بھیڑ نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عابد حسین ایک غیرمسلم لڑکی کے ساتھ جارہا تھا کہ اچانک فرقہ پرستوں کے ہجوم نے اس پر حملہ کردیا اور درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہجومی تشدد میں عابد حسین شدید طور زخمی ہوگئے تاہم اطلاع ملنے پر جب پولیس پہنچی تو اشرار نے پولیس پر بھی حملہ کردیا اور پولیس گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی موجودگی میں بھی شرپسند عابد حسین کو پیٹ رہے تھے لیکن پولیس لاچار نظر آرہی تھی۔ زخمی مسلم نوجوان کو پولیس نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد تلنگانہ بھر میں کشیدگی پھیل گئی۔

تلنگانہ بھر کے مسلمانوں کی نظریں اب پولیس کاروائی پر ٹکی ہوئی ہے۔ کیونکہ کچھ روز قبل ہی کاغذ نگر سے صرف 30 کیلومیٹر کی دوری پر واقع جینور میں فرقہ پرستوں نے ننگا ناچ کیا تھا، مسلمانوں کی کروڑوں روپئے کی املاک کو تباہ کردیا اور 4 مساجد پر حمل کرکے توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد پولیس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اشرار کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے پولیس نے یکطرفہ مسلم نوجوانوں پر سخت دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا تھا اور فسادیوں کے خلاف نرم رویہ اختیار کیا تھا۔ تشدد کے واقعات سے متعلق ویڈیوز میں دیکھا جاسسکتا ہے کہ سینکڑوں شرپسند عناصر نے تشدد برپا کیا تھا تاہم چند کے خلاف ہی مقدمہ درج کیا گیا اور متعدد افراد کو گرفتار تک نہیں کیا گیا۔ پولیس کے نرم رویہ کی وجہ سے ہی فرقہ پرستوں کے حوصلہ بلند ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ غیرمسلم لڑکے کے ساتھ اگر کوئی برقعہ و حجاب پہنی لڑکی کو دیکھ کر اگر کوئی شخص اعتراض کرتا ہے یا صرف سمجھانے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس اس شخص کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے اسے جیل بھیج دیتی ہے، اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں، جبکہ اس طرح کے واقعات میں کسی طرح کا کوئی تشدد نہیں کیا جاتا صرف سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسے واقعات کو گودی میڈیا میں شخصی آزادی بتاکر اعتراض جتانے والوں کو غنڈہ عناصر بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں