حیدرآباد (پریس نوٹ) مولانا ارشد علی قاسمی سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب فتنہ شکیل بن حنیف، فتنہ گوہر شاہی اور دیگر ارتدادی فتنوں کے خلاف شعور بیداری کے سلسلہ میں خصوصی اجتماعات رکھے جارہے ہیں، اس سلسلہ میں مورخہ یکم نومبر بروز جمعہ بعد مغرب تا 3/نومبر بروز اتوار بعد ظہر مکتب حضرت صدیق اکبرؓ بہ مکان جناب سید الطاف ایڈوکیٹ نزد اویسی ہاسپٹل جی،ایم نگر پھسل بنڈہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش کے زیر اہتمام خواتین کے لئے تین روزہ خصوصی تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے۔ مورخہ یکم نومبر بروزجمعہ بعد مغرب پروگرام کا آغاز ہوگا۔
مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائز مجلس تحفظ ختم نبوت ’’کن باتوں کو ماننے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے؟‘‘ کے عنوان پر اور مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ’’فتنہ شکیل بن حنیف کی حقیقت‘‘ کے عنوان پر خطاب کریں گے، مورخہ 2/نومبر بروز ہفتہ بعد ظہر تا عصر دوسری نشست میں مولانا مفتی عبدالقوی عمر حسامی ’’جاوید احمد غامدی اور انجینئر علی مرزا کے گمراہ افکار و خیالات‘‘ کے عنوان پر خطاب کریں گے، مورخہ 3/نومبر بروز اتوار بعد ظہر تا عصر تیسری نشست میں مولانا غیاث الدین حسامی جنرل سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ بنڈلہ گوڑہ’’فتنہ گوہر شاہی کی گمراہیاں‘‘کے عنوان پر اور مولانا مفتی عبدالمنعم فاروقی خطیب مسجد اشرفی ’’اسلام میں مہدی کا تصور‘‘ کے عنوان پر خطاب کریں گے۔
محترمہ صدر معلمہ دعوت القرآن کے کلیدی خطاب بعنوان ’’ایمان پر ثابت قدمی اور صحابیات کا کردار‘‘اور دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوگا، مزید تفصیلات فون نمبر9700983646پر معلوم کی جاسکتی ہے، تمام خواتین اسلام اور دختران ملت سے کثیر تعدادمیں شرکت و استفادہ کی اپیل کی جاتی ہے۔