تلنگانہ سکریٹریٹ میں ’واستو‘ کے لئے اہم تبدیلیاں و تعمیرات، مرکزی گیٹ بند!

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ سکریٹریٹ عمارت کی تعمیرات میں کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں، بتایا جارہا ہے کہ ایسا واستو کےلئے کیا جارہا ہے۔ سکریٹریٹ کے مین گیٹس اور سڑکوں میں کلیدی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت کی مشرقی جانب واقع مرکزی گیٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تازہ طور پر شمال مشرق کی جانب موجودہ گیٹ کے ساتھ ایک اور گیٹ تعمیر کی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ ان تبدیلیوں پر تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ روپئے کا خرچ آئے گا۔ سیکرٹریٹ کے چاروں طرف گیٹ ہیں، تاہم کے سی آر، مشرق کی جانب لومبینی پارک کے سامنے واقع مین گیٹ سے آیا جایا کرتے تھے۔

اس کے علاوہ تلنگانہ تلی مجسمہ کے اطراف کے مقام کو خوبصورت بنایا جارہا ہے اور یہاں فوارے بھی لگائے جارہے ہیں۔ اسی طرح مغربی جانب کا تیسرا دروازہ کبھی کبھار ہی استعمال ہوتا ہے۔ یہاں کوئی تبدیلی نہںی کی جارہی ہے۔ وہیں مین روڈ سائیڈ پر ساؤتھ ایسٹ گیٹ سے سیکرٹریٹ کا عملہ اور عوام کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

ریونت ریڈی حکومت بننے کے بعد وزیر اعلیٰ، وزراء اور اعلیٰ حکام شمال مشرقی کی جانب واقع گیٹ کا استعمال کررہے ہیں۔ اب اس گیٹ کے ساتھ ایک اور گیٹ تعمیر کیا جارہا ہے۔ تعمیر کے بعد ایک گیٹ اندر آنے والوں کےلئے جبکہ دوسری گیٹ باہر جانے والوں کےلئے رہے گی۔

واضح رہے کہ کہ کے سی آر حکومت نے پرانی عمارتوں کو منہدم کرکے نیا سکریٹریٹ تعمیر کیا تھا، اس وقت کہاجارہا تھا کہ واستوں کےلئے کے سی آر ایسا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں