حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں ٹرمپ ٹاورز کی تعمیر کا بہت جلد آغاز ہونے والا ہے۔ مادھاپور میں ٹرمپ ٹوئن ٹاورز کی تعمیر کے بعد حیدرآباد کی شان و شوکت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ٹرمپ ٹاورز کی تعمیر کےلئے 2022 میں حیدرآباد میں زمین خریدی گئی تھی۔ ٹرمپ کمپنی، جو پہلے ہی ہندوستان کے کئی شہروں میں ٹرمپ ٹاور تعمیر کر چکی ہے، اب حیدرآباد میں بھی ٹرمپ ٹاورز کی تعمیر کا کاموں کا آغاز کا منصوبہ بنایا ہے۔ ممبئی، کولکتہ، گڑگاؤں اور پونے میں ٹرمپ ٹاورز موجود ہیں۔ اب کمپنی نے حیدرآباد، نوئیڈا، بنگلور اور پونے سمیت بھارت کے چھ مقامات پر ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پروجیکٹ دو 27 منزلہ عمارتوں پر مشتمل ہوگا، جس میں انتہائی لگژری اپارٹمنٹس ہوں گے جو امیر خریداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ رہائشی یونٹوں میں وسیع چار بیڈ روم اور پانچ بیڈ روم اپارٹمنٹس شامل ہوں گے، جن کے سائز 4,000 سے 6,000 مربع فٹ تک ہوں گے۔ ان خصوصی فلیٹس کی قیمتیں 13,000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہیں، جو کہ 4BHK یونٹ کے لیے تقریباً 5.5 کروڑ روپے ہوگی۔
ٹرائبیکا ڈیولپرس Tribeca Developers کے بانی اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے ہندوستان میں رئیل اسٹیٹ پارٹنر، کلپیش مہتا نے اعلان کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ اگلے سال کے شروع میں مختلف شہروں بشمول حیدرآباد میں چھ نئے ٹرمپ ٹاور پروجیکٹس کا آغاز کرنے کے لیے ہندوستان آئیں گے۔