حیدرآباد ( راست) محمد احمد خان جنرل سیکریٹری ٹی ایس ٹی یو کی اطلاع کے بموجب آج ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول علی آباد نمبر 1 کے طلباء و طالبات میں اسکولز بیاگ کی تقسیم عمل میں آئ۔ اس کار خیر میں ٹی ایس ٹی او حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے قائدین نے بھرپور تعاون کیا۔
سرکاری اسکولوں میں بیگس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اب تک بہادر پورہ، بنڈلہ گوڑہ، چار مینار، سعیدآباد، آصف نگر ،خیریت آباد اور نامپلی وغیرہ میں اسکولز بیاگس کی تقسیم عمل میں آچکی ہے آج کے اس بیگس کے تقسیم پروگرام میں حصہ لینے والے قائدین میں محمد احمد خان، محمد اقبال، وجیہ الدین حامد، ایم اے حفیظ، سید رحمت اللہ، سید نوید اختر ، خلیل احمد کے علاوہ مہمان خصوصی کے طور پر جناب خلیل ڈپٹی انسپکٹر آف اسکول بہادرپورہ اور فاروق طاہر نے شرکت کی۔