معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے آٹو میں چارمینار کی سیر کی، ‘دل لومیناتی ٹور’ کنسرٹ سے قبل تلنگانہ حکومت کا نوٹس (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ان دنوں حیدرآباد میں ہیں۔ ان کے ‘دل لومیناتی ٹور’ کے حیدرآباد کنسرٹ سے قبل انہیں قانونی نوٹس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری قانونی نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے گانے کو گانے سے اجتناب کریں جو شراب، منشیات، اور تشدد کو فروغ دیتے ہوں۔

یہ نوٹس چندی گڑھ کے ایک پروفیسر پنڈت راؤ دھارنور کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد جاری کیا گیا تاکہ دلجیت دوسانجھ کو لائیو شو میں ایسے گانے گانے سے روکا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نوٹس 7 نومبر کو ضلع فلاحی افسر برائے محکمہ فلاحی امور برائے خواتین و بچے، معذور افراد، اور بزرگ شہریوں، رنگاریڈی ضلع نے جاری کیا۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکاروں پر اکثر ان کے گانوں کے ذریعے اسلحے کی نمائش اور تشدد پر اکسانے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.instagram.com/reel/DCVpPK9o_5l/

دلجیت دوسانجھ کا آج رات حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر واقع جی ایم آر ایرینا میں ‘دل-لومیناتی’ کنسرٹ منعقد ہورہا ہے۔ سائبرآباد پولیس کمشنر اویناش موہنتی نے کہا کہ اس کنسرٹ میں 20 ہزار کے مجمع کی توقع کی جارہی ہے، ٹریفک، ہجوم کنٹرول اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کو تعینات کیاگ گیا ہے۔

ایک روز قبل دلجیت دوسانجھ حیدرآباد پہنچے۔ انہوں نے حیدرآباد تاریخی چارمینار کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ایک آٹو میں سفر کیا۔ انہوں نے حیدرآباد میں مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔

دلجیت دوسانجھ کا انڈین ٹوور بھی جاری ہے، انہوں نے دہلی سے اپنے انڈین ٹوور کا آغاز کیا تھا، وہ 15 نومبر کو حیدرآباد، 17 نومبر کو احمد آباد اور 22 نومبر کو لکھنؤ میں شوز کریں گے جبکہ آخری شو 29 دسمبر کو گوہاٹی میں اختتام پذیر ہوگا۔

گلوکار جب حیدرآباد پہنچے تو دل دوسانجھ نے اس مناسبت سے ایک دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ویڈیو کے کیپشن میں ’حیدرآباد ۔ دل لومیناٹی ٹوور سال 2024‘۔ ویڈیو میں ہم دلجیت کو حیدرآباد کے مصروف علاقے چار مینار میں ایک آٹو رکشہ میں آتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ وہ از راہِ مذاق آٹو رکشہ ڈرائیور سے پوچھتے ہیں کہ ’کہاں ہیں ہم سر؟’

ویڈیو میں ہم دلجیت کو مسلمان آٹو رکشہ ڈرائیور کو گلے لگاتے اور کنسرٹ سے پہلے حیدرآباد کے مختلف مقدس مقامات کا دورہ کرتے بھی دیکھا گیا۔ گلوکار کی ویڈیو کی خاص بات اس کا بیک گراؤنڈ میوزک تھا، جو لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی قوالی تھی اور بول بابا بلھے شاہ کے تھے۔

دلجیت کی رِیل میں استعمال ہونے والے اشعار کچھ یوں تھے:
جس پایا بھید قلندر دا
راہ کھوجیا اپنے اندر دا
او واسی ہے سُکھ مندر دا
جتھے کوئی نہ چڑھدی لہندی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں