معروف شاعر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کو اردو اکیڈیمی کی جانب سے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں ’کارنامہ حیات ایوارڈ‘

حیدرآباد: (پریس نوٹ) ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ممتاز بین الاقوامی شہرت یافتہ سنجیدہ ‘نعتیہ شاعر ومدرس گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی (چارمینارمنڈل) ولد جناب محمد عبدالقادر صاحب المعروف بیہوش محبوب نگری کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے 11- نومبر 2024ءکو منعقدہ باوقار تقریب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اردو زبان وادب کے زمرہ ” شاعری ” میں ” کارنامہ حیات ایوارڈ ( سعید شہیدی ایوارڈ) براۓ 2021ء عطا کیا۔چیف منسٹر نے ڈاکٹرطیب پاشاہ قادری کومومنٹوپیش کیااور شالپوشی کرتے ہوۓ دلی مبارکباددی اور چیک بھی پیش کیا۔

اس موقع پر جناب محمد علی شبیر ‘ صدرنشین اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان اور سیاسی قائدین ‘ شعرا ‘ اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والی دیگر ممتاز شخصیات موجود تھیں اس تقریب میں ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد جناب زاہد علی خاں ‘ سابق وزیر قانون متحدہ آندھراپردیش جناب آصف پاشاہ ‘ سماجی جہد کارمحترمہ لکشمی دیوی راج ‘ حیدرآباد کے ممتاز ومعروف سںینرایڈوکیٹ جناب غلام یزدانی ‘ رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ جناب امین الحسن جعفری کو ریاست کے باوقار” ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا اور پروفیسر نسیم الدین فریس کو مخدوم ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاـ

واضح رہے کہ مدرس وشاعر ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کا پہلا تقرر1997ءمیں گورنمنٹ ہائی اسکول یلاریڈی گوڑہ ( امیر پیٹ منـڈل ) میں بحیثیت اردو پنڈت عمل میں آیاتھا بعدازاں انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول چارمینار منڈل میں بھی خدمات انجام دیں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ضلعی سطح پر اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے انہیں “بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ” بھی حاصل ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے ایس ایس سی انوارالعلوم ہائی اسکول سے اور انوارالعلوم جونیر کالج سے انٹرمیڈیٹ اور اردو آرٹس کالج حمایت نگر سے بی کام اور عثمانیہ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد سے انہوں نے ڈاکٹر رحمت یوسف زئی کی نگرانی میں بعنوان ” حیدرآباد کے نعت گو شعراء آزادی ہند کے بعد ” ایم فل کیا علاوہ ازیں حیدرآباد یونیورسٹی سے ڈاکٹر نسیم الدین فریس کی نگرانی میں بعنوان ” مولانا محمد حُسام الدین فاضل کی علمی اور ادبی خدمات ” پی ایچ ڈی کی حضرت علامہ محمد حسام الدین فاضل حیدرآباددکن کے بین الاقوامی عالم باعمل اور سماجی مصلح حضرت مولانا محمد حمید الدین حسامی عاقل کے والد بزرگوار تھے۔

طیب پاشاہ کوکارنامہ حیات ایوارڈ سے سرفراز کئیے جانے پر مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ ‘ پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرة المعارف ‘ ممتاز شاعر صلاح الدین نیر’ ڈاکٹر عباس متقی’جلال عارف’ ڈاکٹر فاروق شکیل ‘ فاروق عارفی ‘ اکبر خان اکبر ‘ سمیع اللہ سمیع اور دیگر شعراء کے علاوہ محمد امین الدین انصاری ‘ قاری محمد عبدالقیوم شاکر’ جناب آئی نہروبابو ڈپٹی ایجو کیشنل آفیسرچارمینار زون ‘ جناب محمد عبدالعلیم صدر مدرس جی ایچ ایس سلطان شاہی ‘ اساتذہ ڈاکٹر محمد ضیاءالدین’ محمد عبدالباری ‘ محمدابراہیم خان ‘ مغنی مسعود اور معلمات کے علاوہ جناب محمد حُسام الدین ریاض ‘ جناب محمد حُسین قادری عارف ( دبا الفجیرہ – متحدہ عرب امارات )ایس ٹی یو قائدین ایم اے باسط خان ‘ محمد لائق علی خان ‘ عباس حُسین جُنیدی ‘ ایم اے رشید ‘ محمد اقبال ‘ سید رحمت اللہ ‘ محمد احمد خاں ‘ محمد عمر صلاح الدین ( صلاح الدین ہائی اسکول ) ‘ پی آر ٹی یو ‘ ایس ٹی یو ٹی ایس اور اساتذہ کی دیگرانجمنوں کے قائدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نے ایوارڈ عطا کئیے جانے پر صدرنشین اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان ‘ سپرنٹنڈنٹ جناب کرشنا اور دیگر سے اظہار تشکر وممنونیت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں