حیدر آباد ( پریس ریلیز) المعہد العالی الاسلامی افراد کار کی تیاری اور تربیت کیلئے منفرد ادارہ ہے مختصر وقت میں اس نے اپنی خدمات سے اہل علم و نظر کو متاثر کیا ہے، فقہ اسلامی میں اعلیٰ تعلیم معہد کا امتیاز رہا ہے، اور فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے علم و فکر سے استفادہ یہاں کے فارغین کا امتیاز رہا ہے۔ فقہ اسلامی سے تخصص کرنے والے طلبہ کیلئے قضا کی تربیت کی ضرورت طویل عرصہ سے محسوس کی جارہی تھی ، اور وقتا فوقتا حسب ضرورت طلبہ کے لیے معہد میں ہی قضا کی تربیت کے کیمپ قائم کیے جاتے تھے لیکن اس کی ضرورت دن بہ دن بڑھتی جارہی تھی کہ معہد میں ہی تربیت قضا کا مستقبل شعبہ قائم کیا جائے اور فقہ اسلامی کے طلبہ قضا کی تربیت بھی حاصل کریں۔
بڑی خوشی کی بات ہے کہ بالآخر مدت کے غور و فکر کے بعد حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بانی و ناظم المعبد العالی الاسلامی نے شعبہ تربیت قضا قائم کرنے کا ارادہ فرمایا اوراسی نسبت سے آج اس کی افتاحی نشست رکھی گئی ہے، اس افتتاحی نشست میں شہر اور بیرون کے معزز علماء کرام شامل ہیں ، ان کے علمی وفکری خطاب سے طلبہ واہل علم مستفید ہوں گے۔
اس افتتاحی نشست کی سر پرستی فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور صدارت حضرت مولانا عتیق احمد بستوی ( کنوینر شعبہ قضا آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ ) فرمائیں گے، اس افتتاحی نشست سے سر پرست اور صدر اجلاس کے علاوہ حضرت مولانا جمال الرحمن مفتاحی (امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا پردیش) حضرت مولانا جعفر پاشاہ (امیر ملت اسلامیہ ) حضرت مولانا غیاث احمد رشادی (صدر صفا بیت المال) مولانا محمد قاضی عمیر قاسمی ( قاضی شریعت امارت ملت اسلامیہ ) مولانا قاضی تبریز عالم قاسمی ( آرگنائزر دار القضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ) مولانا قاضی محمد اشفاق (اکوله ) وغیرہ خطاب کریں گے، کلمات تشکر مولانا اشرف علی قاسمی (استاذ المعہد العالی الاسلامی ) ادا کریں گے، صدر اجلاس کی دعا پر افتتاحی نشست کا اختتام ہوگا ، یہ افتتاحی نشست آج بروز پیر صبح ساڑھے دس بجے تا نماز ظہر ہوگی۔