حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے نئی پالیسی لائی گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے انکشاف کیا کہ نئی ای وی پالیسی کا نفاذ 18 نومبر سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی ای وی پالیسی بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو روکنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد حیدرآباد میں دہلی کی طرح فضائی آلودگی کے حالات پیدا ہونے سے روکنا ہے۔ زیادہ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے آلودگی میں کمی آئے گی۔
تازہ ترین ای وی پالیسی کے مطابق فور وہیلر ای وی، ٹو وہیلر ای وی اور کمرشل ای وی کو 100 فیصد روڈ ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی، اس کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے رجسٹریشن فیس کو بھی معاف کیا گیا۔
وزیر نے کہا کہ نئی ای وی پالیسی ریاست میں 31 دسمبر 2026 تک لاگو رہے گی۔