حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل سے اغوا ہونے والی ایک ماہ کی بچی کو کرنول میں بازیاب کرلیا گیا۔ مجلس کے رکن اسمبلی ماجد حسین کی نمائندگی پر پولیس نے برق رفتار سے کاروائی کرتے ہوئے صرف چھ گھنٹوں میں کیس کریک کرلیا۔ پولیس نے مغوی خاتون اور دیگر دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مغویہ بچی اور ملزمان کو کرنول سے حیدرآباد لایا جارہا ہے۔
https://x.com/i/status/1860383439356375092
میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر آباد کی حسینہ بیگم اور غفار کی ایک ماہ کی بچی کو 29 اکتوبر کو نیلوفر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹروں نے صحت یابی کے بعد بچی کو ڈسچارج کردیا۔ ڈسچارج کے دوران ہاسپٹل کی پرانی عمارت میں آروگیہ شری کاؤنٹر پر ٹرانسپورٹ کا خرچہ لینے کے عمل کے دوران ایک نامعلوم خاتون حسینہ بیگم کے پاس آئی اور فوٹو لینے کے دوران بچی کو اپنی گود میں لے لیا۔ ماں حسینہ بیگم نے خاتون پر یقین کرکے بچی کو اسے دے دیا، جیسے ہی تصویر لی گئی حسینہ بیگم نے دیکھا کہ خاتون وہاں نہیں ہے۔ پورے علاقہ میں تلاش کیا گیا لیکن بچی کا کہیں کوئی پتہ نہیں چلا۔
ماجد حسین فوری طور پر نیلوفر ہاسپٹل پہنچ گئے اور خاتون کودلاسہ دیا اور پولیس سے نمائندگی کی۔ حسینہ بیگم کی شکایت کے بعد نامپلی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کا صرف گھنٹوں کے اندر پتہ چلالیا۔